the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
راجستھان میں کچھ تنظیمیں گھر گھر جا کرمسلم خواتین کے درمیان شناخت شدہ دستخطی مہم چلا رہی ہیں ۔ ان دستخطوں سے طلاق مخالف پروپگنڈے میں حربے کا کام لیا جا سکتا ہے۔ اس اندیشے کےاظہار کے ساتھ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے جے پور سے فون پر یو این آئی اردو سروس کو بتا یا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے یا ان کی دانست میں کسی مسلم ادارے نے ایسی کسی مہم کی منظوری نہیں دی۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ دستخطی مہم چلانے والی مسلم



یا غیر مسلم تنظیمیں مسلمان عورتوں سے مبینہ طور پر ان کے شناخت ناموں [آئی کارڈ] کی تفصیل بھی معلوم کر رہی ہیں، الزام لگایا کہ فی خاتون ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کے وعدے کے ساتھ دستخط سادہ کاغذ پر کرائے جارہے ہیں جن پر بعد ازاں متعلقہ خواتین کی طرف سے یہ لکھ دیا جا سکتا ہے کہ وہ تین طلاق کے خلاف ہیں۔

مولانا مجددی نے ریاست کے ملی ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو ایسی کسی جعلسازی کا شکار نہ ہونے دیں اور عام بیداری پیدا کر یں تاکہ لوگ کسی لالچ میں نہ پھنسیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.